National قومی خبریں

احتساب عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر نواز خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی عدالت کا مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ مزید آپ کو بتا تے چلے کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ یہ سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پی پی رہنما یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان پر پر فرد جرم عائد کرنے کی کروائی ایک مرتبہ پھر موخر ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 31 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے