آج بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے بارے میں چین کی کونسل میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا‏ترقی پذیر ممالک کو سیکھنا چاہئے چائنہ کرپشن کو کیسے ڈیل کرتا ہے 400 منسٹر لیول کے لوگ جیلوں میں ہیں میں نے اخبار میں پڑھا ایک آدمی کے گھر سے کئی ٹن سونا برآمد ہوا اور پانچ دن میں اسے سزا سنا دی گئی کاش میں چائنہ کی تقلید میں 500 کرپٹ لوگ جیل بھیج سکوں ۔ مزید آپ کو بتاتے چلیں ‏وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔