نوجوانوں کے لئے انٹرنشپ پروگرام شروع، وفاقی وزیر مراد سعید کا ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان۔

National قومی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے انٹرنشپ پروگرام شروع، وفاقی وزیر مراد سعید کا ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس سے کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرنشپ کر سکیں گے، نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز, پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی، 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں، انٹرشپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا، نوجوان تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بھی بن سکیں گے، پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرنشپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔