وزیراعظم عمران خان کراچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے پرعزم ہیں. مشیر اطلاعات

National قومی خبریں

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور سندھ کی عوام چوپٹ راج سے بیزار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا اور شہر کراچی کی روشنیوں کو نئی ضیاءدینے کے لیے پرعزم ہیں۔۔

مشیر وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے اور وہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات اور کامرس کالج کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان حب میں 1320 میگا واٹ کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔