لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ اٹارنی جنرل انور منصور

National قومی خبریں
اٹارنی جنرل انور منصور خان اور مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کرتے ہوئے

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا کوئی بھی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ اٹانی جنرل نے فیصلے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خالصۃ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی ہے اور میرٹ پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔