صدر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کو آئندہ چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کردیا۔

National قومی خبریں
فائل فوٹو

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس گلزار احمد اس مہینے کی اکیس تاریخ کو کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔