National قومی خبریں

حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرے گی۔ مشیر اطلاعات

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ‏سندھ حکومت کے بین الاقوامی قرضوں کے لئے وفاقی حکومت نے ضمانت دی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے۔حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے گی اور تمام وعدے پورے کریں گے۔‏کراچی کیلئے 162 ارب کے ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے پیش رفت کا آغاز ہو چکا ہے۔ عمران خان کے وژن کے تحت کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لائیں گے۔‏وزیراعظم عمران خان کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔کراچی کی ترقی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وفروغ اور وسائل کی فراہمی پر سب کا اتفاق ہے۔ کراچی ہماری معاشی شہ رگ ہے اور وسائ پر یہاں کے باسیوں کا حق ہے۔ معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،کراچی بھی اس سے مستفید ہوگا۔‏ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے۔ انشاءاللہ اتحادی ہی رہے گی۔ سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کا اختلاف ہوتا ہے۔ اسد عمر کی قیادت میں حکومتی وفد کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔