آسیہ مسیح کو کو فرانس کی شہریت مل گئی ۔ فرانسیسی صدر سے بھی ملاقات۔

Asia Bibi Photograph (Reuters)

پاکستان سے تعلق رکھنے والی آسیہ مسیح کو فرانس کی اعزازی شہریت مل گئی۔ فرانسیسی صدر سے بھی ملاقات

آسیہ بی بی کی پیرس کے الیزے پیلس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات ہوئی ۔ وہاں انہیں اعزازی شہریت کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا فرانس کی حکومت نے آسیہ مسیح کو اعزازی شہریت کا اعلان 2014ءمیں کر دیا تھا ۔ آسیہ مسیح نے فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے رکھی تھی

https://twitter.com/anis_farooqui/status/1232960431020552192?s=19

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ خواتین کی جانب سے آسیہ مسیح پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا ان کو اس پرعدالت کی جانب سے سزائے موت بھی سنائی گئی تھی سال 2018 میں سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرکے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔ اس وقت آسیہ بی بی کینیڈا میں مقیم ہیں ۔