Categories
National قومی خبریں

ڈاکٹر عدنان پر حملہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ شہباز شریف

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملے کی شدید مذمت۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ نواشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیاا ورحملے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ منظم اور سوچی سمجھی واردات ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرادی ہے امید ہے لندن پولیس واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو سامنے لائے گی شرپسند اس سے پہلے ہماری رہائش گاہ کے اوپر حملہ کر چکے ہیں ۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مشتعل نہ ہونے کی تلقین کی اور کہا ہم قانون کے ذریعے شرپسندعناصر تک پہنچیں گے ۔

سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ وارداتوں سے مسلم لیگ نون کی قیادت رہنما اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ڈاکٹرعد نان کی جان حملے میں محفوظ رہی۔ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے ۔