جیو اور جنگ نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو نیب نے گرفتار کرلیا۔

National قومی خبریں

جنگ اور نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چون کنال غیر قانونی اراضی کیس میں میر شکیل الرحمان نیب کے سوالات کے جوابات نہ دے سکے۔ اس سے پہلے میر شکیل الرحمان پانچ مارچ کو نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یہ اراضی میر شکیل الرحمان کو نواز شریف کے دور میں الاٹ کی گئی تھی۔