میو ہسپتال لاہور میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

National قومی خبریں

میو اسپتال لاہور میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ۔ چون سالہ مریض دس مارچ کو برطانیہ سے واپس لوٹا تھا اور گزشتہ رات سے ہسپتال میں داخل تھا ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مریض سے براہ راست رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے ہیں اور ان افراد کو بھی آئسولیشن میں رکھا گیاہے۔

آئسولیشن پیریڈ کے دوران تمام افراد کی نگرانی کی جائے گی اور علامات ظاہر ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ آئسولیشن میں رکھے گئے افراد میں سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی کورونا وائرس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاط سے ممکن ہے عوام سے گذارش ہے کہ تمام تدابیر اختیار کریں۔۔