پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے کرونا وائرس تمام 128 ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق کھلاڑیوں سپورٹ آف میچ آفیشلز براڈکاسٹر اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مارچ بروز منگل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کل 128 کھلاڑیوںں،اسپورٹ اسٹاف ، میچ آفیشلز اور ٹیم ارکان کے کورناوائرس کے ٹیسٹ کروائے ۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان سپر لیگ کی ساکھ کے لیے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتام پر شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سٹاف اراکین اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کے تمام کھلاڑی اور میچ آفیسر محفوظ اور تندرست ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان سلطانز کی جانب سے 16 مارچ بروز پیر کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی دعاگو ہے کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور خواہش سے ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد دیکھ سکیں ۔

sabehakhanam