چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کی جانب سے پاکستان کوایک لاکھ ماسک کی فراہمی

National قومی خبریں

چین کے مسلم اکثریت صوبہ سنکیانگ کی جانب سے ایک لاکھ سرجیکل ماسک حکومت پاکستان کے حوالے کیے گئے ہیں ۔پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کی نائب ناظم الامور نے یہ ماسک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات برائے چین اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حوالے کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفارتخانے کی نائب ناظم الامور پھانک چون چھوئی کہا کہ سنکیانگ کے لوگوں کی جانب سے یہ پاکستان کے لوگوں کے لیے امداد کی پہلی کھیپ ہے ۔ چین اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں دوسرے کی مدد کی ہے اور یہ امدادی سامان اس بات کا عکاس ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایک ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے ۔ مزید تفصیل جاننے کے لئےمکمل ویڈیو دیکھیں۔