لیہ میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو فرار ہونے سے روکنے والا پولیس افسر تیز دھار آلے سے زخمی ۔

National قومی خبریں

کرونا وائرس کی وبا سے دن بدن صورتحال خراب ہو رہی ہیں۔ مگر عوام ان مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کرتی نظر نہیں آرہی۔ کہیں آئسولیشن میں رکھے گئے لوگ مختلف قسم کی فرمائشیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ اور آج لیہ میں پیش ہونے والا افسوسناک واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ قرنطینہ تبلیغی مرکز لیہ میں کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دو سو تبلیغی جماعت کے ارکان کو رکھا گیا تھا اس میں عبدالرحمان نامی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران چھری سے وار کر کے ایس ایچ او کو زخمی کردیا ۔