قرنطینہ سنٹرز سے فرار ہونے پر چھے ماہ قید 50 ہزار جرمانہ۔ تفصیل جانیئے

National قومی خبریں

وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ روکنے کا آرڈیننس پنجاب حکومت نے جاری کر دیا ۔ آڈینس کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں۔ تمام غیر سرکاری ڈاکٹر اور پرائیویٹ اسپتالوں کو وبائی امراض کے مریضوں کو سنبھالنے اور علاج کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے ,جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو سنبھالنے تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیار، کسی بیماریا بیماری پھیلانے والے شخص کی مخصوص جگہوں پر منتقلی اور وہاں پر پر رکھے جانے کا اختیار۔

کسی ایک شق کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ایک سے زائد خلاف ورزی پر 6ماہ قید ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے اورکسی ادارے کی جانب سے خلاف ورزیوں پر پہلی دفعہ دولاکھ تک جرمانہ اور ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی پر تین لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے

قرنطینہ سنٹر سے پہلی دفعہ فرار یا کوشش کی صورت میں چھ ماہ قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ ہو سکتا ہے اور دو بارہ ایسی کوشش کرنے کی صورت میں 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔