پاکستان میں نئے ننانوے کرونا کیسز کے ساتھ کل تعداد سولہ سو پچیس ہوگئ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے۔‏عالمی سطح پر 34 ہزارافراد کی کورونا سے اموات ہوئی ہیں.پچھلے 24 گھنٹے میں 99 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں.پاکستان میں اب تک 1625 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں.پاکستان میں 32 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 21 اموات ہو چکی ہیں.‏کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تجاویز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 3 اپریل تک بھیجی جا سکتی ہیں.کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سماجی دوری پر عمل کیا جائے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو کورونا کے طبی آلات فراہم کر دیئے ہیں۔‏‏ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں کورونا کی لیبارٹری جلد کام شروع کر دے گی.گجرات اور بہاولپور میں لیبارٹریز جلد کام شروع کر دیں گی۔

حکومت سندھ کو 5000کورونا کٹس فراہم کی گئی ہیں.چین سے وینٹی لیٹرز اور حفاظتی سامان درآمد کرنے جا رہے ہیں۔‏ معاون خصوصی معید یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسافر ٹرانسپورٹ اور ریلوے کو یکم اپریل تک کھولنے میں کوئی صداقت نہیں.اندرون اور بیرون ملک پروازیں تاحکم ثانی بند ہیں.دنیا کے کسی ائرپورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں۔