National قومی خبریں

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے کرونا وائیرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا ‏الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔

میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔