National قومی خبریں

زلمی فاؤنڈیشن کا وزیراعظم کے کرونا ریلیف میں ایک کروڑ کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان۔

چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاویدآفریدی نے وزیراعظم کے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑروپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس امید اور یقین کے ساتھ عطیہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کا ہر صاحب حثیت مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر اس جنگ میں قوم کی کامیابی کو یقینی بنائے ۔