PAK NEWS

پاکستانیوں کی آواز

National قومی خبریں

مسلمان حج کی تیاریاں مؤخر کردے۔ تفصیل جانئے۔

فوٹو الاخباریہ

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے مقامی ٹیلی ویژن الاخباریہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہماری حکومت نے مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکر مند ہیں اسی لئے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور ابھی حج معاہدہ نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کو کہا ہے۔ مملکت سعودی عرب حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور حکومت عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان اور دیگر مختلف ممالک کی حکومتوں کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے۔