‏کیا واقعی اٹلی کی عوام سڑکوں پر نوٹ پھینک رہی ہے؟سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی حقیقت جانئے

World ورلڈ نیوز

شاید آپ میں سے کوئی ایسا بند ہ ہی ہوگا جس نے سڑکوں پر کرنسی نوٹ بکھرے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ دیکھی ہو جس پے یہ لکھا گیا ہے کہ اٹلی کی عوام سڑکوں پر نوٹ پھینک کر دیے اور کہہ رہی ہے کہ یہ نوٹ ہمارے کسی کام کے نہیں جب ہمارے رشتے دار سب کرونا کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

آئیے آپ کو اس کی حقیقت بتاتے ہیں اٹلی کے پاکستان میں سابق سفیر نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر وینزویلا کی ہیں جب وینزویلا میں کرنسی کی تبدیلی کے دوران پرانے نوٹوں کی ویلیو ختم ہوگئی تو لوگوں نے ان کو سڑکوں پر پھیکنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا اٹلی کی عوام کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اپنی رقم خرچ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کو کہا کے کچھ چیز شیئر کرنے سے پہلے ان کی حقیقت کو چیک کر لیا جائے ۔