جاپان کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ کے لیےپاکستان کو 2.16ملین ڈالر کی امداد

National قومی خبریں

‏پاکستان میں جاپان کے سفیر کی ڈاکٹر ظفر سے ملاقات میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جاپانی سفیر نے بتایا کہ جاپان نے گورنمنٹ آف پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 2.16ملین ڈالر دیے۔ وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی جاپان کی جانب سے امداد تو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نےہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہر پاکستانی کو کرونا سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ کرونا سے متاثرہ مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔