کہوٹہ پولیس نےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ کے سرگرم رکن وہاب عرف انا کو بھی گرفتار کر لیا۔

National قومی خبریں

‏کہوٹہ پولیس نےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ کے سرگرم رکن وہاب عرف انا کو بھی گرفتار کر لیا۔گینگ کے ملزمان کی پٹرول پمپ پرڈکیتی اورفائرنگ کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔نومی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان نعمان عرف نومی، حماد اور محسن قبل ازیں گرفتارہوچکےہیں۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم کا دوران تفتیش اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی وارداتوں کا انکشاف۔ملزم وہاب عرف انا کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ملزمان اسلحہ کی نوک پر سی این جی سٹیشنز، پٹرول پمپوں، میڈیکل سٹورز اور روڈ بلاک کر کے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ایس پی صدر ضیاءالدین احمد کاکہنا ہےکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گےاورڈکیت گینگ کے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔