Categories
National قومی خبریں

پی ٹی آئی ایم پی اے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

حلقہ۔پی پی 217 ملتان سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ایم پی اے سلمان نعیم کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ واضح رہے کہ ان کی تصدیق سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اب ان کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے ۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏میرے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق لوگ دریافت کر رہے۔ تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خبر درست ہے، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس وقت میں رجب طیب اردگان ہسپتال میں داخل ہوں۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ شکریہ۔