رمضان المبارک کی تراویح اور عید کی نماز گھر میں پڑھنے کے حوالے سے سعودی مفتی اعظم کی اہم وضاحت سامنے آگئی ۔

National قومی خبریں World ورلڈ نیوز

سعودی عرب کی سرکاری ویب سائیٹ مکہ ریجن ڈاٹ جی او وی کے مطابق اگر کرونا وائرس کی وبا اسی طرح جاری رہی تو سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کے دوران نمازیں اور عید کی نمازگھر ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بات مفتی اعظم عبدالعزیز شیخ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اگر وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر اگر نمازیں مساجد میں نہیں پڑھی جارہی تو رمضان میں بھی اسی طرح کیا جاسکتا ہے اور عید الفطر بھی گھر میں ادا کی جا سکتی ہے