World ورلڈ نیوز

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بیس ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے کا اعلان۔

image credit Stock

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بیس ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق کسی بھی فرد کو کرونا وائرس سے متعلق جھوٹی یا غیر تصدیق شدہ طبی معلومات پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت یا مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے بغیر اور سرکاری اعلانات کے منافی کوئی فرد خبریں جاری کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔