World ورلڈ نیوز

سعودی عرب اور چین کے درمیان کرونا وائرس کے نمونوں پر ریسرچ بڑھانے کے لیے معاہدے پر دستخط

چین اور سعودی عرب نے اتوار کے روز کرونا وائرس کے نمونوں کی جانچ پڑتال اور ریسرچ کو بڑھانے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں سعودی عرب میں چین کے سفیر چنیو یکنگ نے ریاض میں دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایت اور عزم کی عکاسی ہے بلکہ دونوں ملکوں کی صحت سے متعلق مستقبل میں ترقی کے لئے اچھے آغاز کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔چائنا کےسفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کرونا وائرس پتہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کرونا وبا کے خلاف سعودی عوام کی لڑائی میں تعاون کرے گا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ ساڑھے چھبیس کروڑ امریکی ڈالر میں طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق تقریبا چین کے پانچ سو طبی ماہرین سعودی عرب میں ٹیسٹ اور وہاں کے طبی عملے کو تربیت بھی فراہم کریں گے۔