پی سی بی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ ثابت ہونے پر کرکٹر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کردی ہے عمراکمل نے پی سی بھی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر پابندی کا فیصلہ سنادیا۔ جسٹس ریٹائرڈ چوہان نے کہا کہ عمر اکمل پر الزام ہے کہ جب انہیں میچ فکسنگ کے لئے رقم کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں میچ فکسر نے دو لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی اور فکسر نے انہوں نے دوران میچ صرف دو گیند چھوڑنے کا کہا تھا ۔

sabehakhanam