گھروں میں کام کاج کے بہانے گھس کر لوٹنے والی نوسرباز خواتین گرفتار ۔لاکھوں روپے برآمد ۔

National قومی خبریں

تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کروائی۔ گھر میں کام کاج کے بہانے گھس کر لوٹنے والی دونو سرباز خواتین گرفتار کرلی گئیں مال مسروقہ تین لاکھ روپے برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی عورتیں چند ماہ قبل کام کر نے کے بہانے ایرپورٹ کے علاقے جوڈیشل کالونی گھر میں گھس کر قیمتی اشیاء چوری کی ملزم عائشہ اور شازیہ کو گرفتار کر کے تین لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ۔ ایس پی پوٹھوار سید علی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں قانون شکنوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔