حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی ۔ تفصیل جانئے ۔

National قومی خبریں

‏حکومت کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی منظوری۔مختلف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30روپے فی لیٹر کمی .پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ، نوٹی فکیشن جاری .پٹرول کی فی لیٹر قیمت 96.58سے کم ہو کر 81.58روپے مقرر ۔
‏ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27.15روپے کمی، نئی قیمت 80.10روپے ہو گی .مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01روپے کمی .مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45روپے سے کم ہو کر 47.44روپے ہو گی ۔۔‏.لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15روپے کمی، نئی قیمت 47.51روپے مقرر .نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گا ۔