World ورلڈ نیوز

وائٹ ہائوس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ نے مودی کو ان فالو کر دیا۔

وائٹ ہائوس نے وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم آفس اور امریکہ میں بھارتی سفارت خانے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے واضح رہے وائٹ ہاؤس صدر ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ہے۔

‏امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے اہم ٹویٹر اکاؤنٹس کو وائٹ واش کرنے پر بھارتی عوام سوشل میڈیا پر مودی سرکار پر تنقید کر رہی ہیں کیوں کہ بھارتی میڈیا نے اس کو بہت بڑی سفارتی فتح قرار دیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر موی پہلے دنیا کے وزیراعظم ہیں جسے امریکی صدر کے سرکاری رہائش گاہ کے ٹوئیٹر اکائونٹ وائٹ ہاؤس نے فالو کیا تھا۔ اپوزیشن پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزارت خارجہ کو اس اقدام کا نوٹس لینے پر زور دیاہے۔