PAK NEWS

پاکستانیوں کی آواز

National قومی خبریں

سندھ میں پولیس افسر کی خدا ترسی۔ پاگل پھرنے والی لڑکی کاعلاج کروا کے شادی کرادی۔

سندہ ۔ سجاول شہر میں دربدر پھرنے والی ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا طبی علاج کراکے شادی کرادی گئی ہے۔ ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز ٹالپر فروری ۶2020 میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی کہانی اور ویڈیوز وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے۔ مذکورہ بےسہارا ذہنی معذور لڑکی نجمہ کو ریسکیو کراکے،سیف ہاؤس سجاول میں رکھا گیاتھا۔ جہاں پر اس کی اچھی خوراک،لباس کے ساتھ میڈیکل ٹریٹمنٹ بہی مسلسل کی گئی الحمدللہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے،پہلے جمعہ کے دن صبح سیف ہاؤس سجاول میں نوجوان ممتازملاح کے ساتھ شرعی اور قانونی اصولوں کے تحت شادی کرادی گئی ہے

ایس پی صاحبہ سجاول کی جانب سے روٹڑی ولیج ٹھٹہ میں ایک گھر بھی لے کردیا گیا ہے اور راشن سبزی،فروٹ اور مالی مدد بھی کی گئی ہے۔