World ورلڈ نیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا حریت پسندوں کے ساتھ تصادم۔ دو فوجی افسروں سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کےعلاقے ھندواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں بھارتی فوج کا بڑا نقصان ۔حریت پسندوں کے مخالف آپریشن کے دوران مقبوضہ بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھنے والے کرنل آتوش شرما اورمیجر انوجسود ، نائیک راجیش، لانس نائیک دانیش اور جموں کشمیر پولیس کا سب انسپکٹر شکیل قاضی ھلاک ہو گئے۔

بھارتی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ عسکریت پسندوں کی تلاش میں ایک مکان پردھاوا بول دیا جہاں پر انہوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ مقابلے کے دوران 2 عسکریت پسند بھی جاںبحق ہوگئے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔