کورونا وائرس کا کبھی ختم نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے موثر اور کم قیمت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی دستیابی سے قبل حالات کا معمول پر آنا ناممکن نظر آتا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اور اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے اور یہ بھی دنیا سے ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کی جائے۔