اگر پیر تک ٹرینیں نہیں چلائی گئی تو مسافروں کے 24 کروڑ روپے واپس کرنے پڑیں گے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وزیر ریلوےشیخ رشیدنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ٹرینیں چلانے کے لئے ہمارے ایس او پیز مکمل ہیں اجازت ملی تو عید تک تیس ٹرینوں میں لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کے دنیا بھر میں کرونا کے باوجود ٹرینیں چل رہے ہیں ہم بھی کل ٹرین چلانے کو تیار ہیں اور وزیراعظم کی اجازت ملنے کے چوبیس گھنٹے تک ٹرینیں چلا دینگے۔

شیخ رشید نے کہا ہم نے کرائے میں اضافہ نہیں کیا اب تک 24 کروڑ روپے کے آن لائن ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں ٹرین نہ چلی تو عید کے 15 روز بعد ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیںگے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے کسی ٹکٹ والے کے علاوہ اسٹیشن پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اور مسافر اپنے لئے ماسک لے کر آئیں گے۔