PAK NEWS

پاکستانیوں کی آواز

National قومی خبریں

پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن 56 دن بعد بحال۔

Image Credit Stock

کرونا وائرس کے باعث معطل مقامی فضائی آپریشن پاکستان میں 56 دن بعد جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے ۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور سے پہلی پرواز۔ مسافروں کو سماجی فاصلہ کی پابندی کے ساتھ بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے۔

ائیرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے دو مسافروں کے درمیان تین فٹ سے زیادہ فاصلے کی نشاندہی کے لئے چارٹس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لئے ماسک اور سینیٹرز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے