حکومت کی قومی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کو بیرون ملک پروازوں کی اجازت ۔

پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی ائیر لائنز کو گوادر اور تربت کے سوا تمام بڑے ہوائی اڈوں سے بیرون ملک پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بیان میں کہاکہ حکومت کے فیصلے کے تحت طے شدہ ، غیر طے شدہ اورچارٹر پروازوں سمیت بیرون ملک جانے والے پروازوں کا سلسلہ آج رات گئے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بیرون ملک جانے والی پروازوں کے قواعد وضوابط جاری کیئے جاچکے ہیں جس کے مطابق ائیر لائنز کو متعلقہ ممالک کے قواعدوضوابط پر عمل کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ طیارے میں حفاظتی اسپرے کاچھڑکائو یقینی بنایا جائے گا اور ہوائی اڈوں پر رش کی اجازت نہیں ہوگی۔