بھارت میں نوجوان نے پتلے کے ساتھ شادی کر کے 90سالہ باپ کی آخری خواہش پوری کردی

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگراج میں نوجوان نے لکڑی کے پتلے کے ساتھ شادی کر کے ۹۰ سالہ باپ کی آخری خواہش پوری کردی۔

نوجوان کا نام میڈیا میں ظاہر نہیں کیا گیا۔تاھم اس کے والد شیو موہن نے بتایا۔ان کے 09 بیٹے ہیں جن میں سے 08 کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ چونکہ میرے نویں بیٹے کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہیے اور نہ ہی یہ ذہین وفطین لڑکا ہے اس لیے میں نے اس کی شادی لکڑی کے پتلے سے کرا دی ہے۔ موہن نے مزید بتایا کہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے سے بطور آخری خواہش پتلےسے شادی کرنے کو کہا تھا کیونکہ وہ اپنے جیتے جی اپنے تمام بیٹوں کی شادی کرنے کی آرزو رکھتے تھے۔