امریکی ریاست واشنگٹن میں سر میں دھنسےچاقو کے ساتھ بڑے آرام سکون سے چلتے ہوئے شدید زخمی شخص کی ویڈیو وائرل۔

Screen grab instagram Video

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہونے والے ویڈیو کے مطابق رابرٹ پیریز سر میں دھنسے چاقو سےجیسے بے خبر تھا جس نے اس کو لہو لہان کردیاتھا۔

View this post on Instagram

It’s going to be a crazy summer

A post shared by Publisher / Marketing (@fresh20s) on

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کیا جنونیت ہے اس کے سر میں چاقو گھوم دیا گیا ہے ۔ خون میں لت پت بنیان اور سر میں دھنسے چاقو سے بے پروا دکھائی دینے والے شخص کا نام نام پیریز بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود عینی شاہد حیرت زدہ رہ گیا کہ زخمی شخص ایمبولینس میں جانے سے بھی انکار کر رہا ہے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے اس کو کو درد کا احساس تک نہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس کی اپنی دوست کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس نے اس کو چاقو مار کر زخمی کر دیا بعد ازاں پیرزکو ہارلیم اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔