روم کولر چلانے کے لئے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال دیا۔ کرونا کا مریض جاں بحق۔

Image Credit Stock Photo

بھارتی ریاست جےپور میں تیماردار رشتہ داروں نے روم کولر چلانے کےلیے غلطی سے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال ریا جس کے نتیجے میں کرونا کا مشتبہ مریض ہلاک ہو گیاہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیپور کے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کرونا وبا کے پھیلنے کے حوالے سے احتیاط کے طور پر کمرے کے آئیرکنڈیشن کو بند کر دیا گیا تھا سخت گرمی کی وجہ سے چالیس سالہ مریض کے رشتہ دار روم کولر گھر سےلے آئے۔اس کو لگانے کے لیے ویٹی لیٹر کا پلگ نکال دیا جس سے مریض کی اچانک طبیعت خراب بگڑ گئی اور وہ چل بسا۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوہین سکسینا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص آئی سی یو میں زیر علاج تھا لیکن وہاں کے مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تمام مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ پلگ نکلنے کے بعد بھی 30 منٹ تک بیک اپ کے طور پر بیٹری بھی تھی ۔ تاہم مریض کے رشتہ داروں نے ڈاکٹر کو نہیں بتایا تھا ۔ عملے کو جب معلوم ہوا اس وقت تک مریض کی موت ہوچکی تھی ۔