پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکرنے پر فہد مصطفی کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

National قومی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزرات خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں 74 روپے 52پیسے سے بڑھا کر سو روپے 10پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 80 روپے 15پیسے سے 101روپے46 پیسے، مٹی کا تیل 32روپے 56پیسے سے 59روپے 6پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 38روپے14پیسے سے بڑھا کر 55روپے 98پیسے کر دی گئی ہے

قیمتوں کے اضافے کرنے پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سٹار فہد مصطفیٰ بھی بول پڑے اور کہا وزیر اعظم عمران خان سر میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں لیکن آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ جب اپوزیشن ہوتے تھے تو آپ کہتے تھے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں مجھے بتائیے کیا میں نے آپ کو ووٹ ڈال کر درست فیصلہ کیا تھا

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کر مسترد کردیا۔‏ٹیکس وصولیوں، بدترین معاشی کارکردگی کا بدلہ پٹرولیم کی سفاکانہ قیمتوں میں اضافے سے نہ لیاجائے۔عوام پر اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ، پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی کی جدوجہد کریں گے