تم لوگ اذان دیکر کر صوتی آلودگی پھیلا رہے ہو۔ بھارت میں انتہا پسند خاتون مسجد پہنچ گئ۔

World ورلڈ نیوز

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے خصوصآ جب سے بھارت میں مودی سرکار آئی ہے اس کے بعد تو ایسا لگتا ہے جیسے انتہا پسند وں کو کھلی چھٹی مل گئی ہو۔

یہ واقعہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں پیش آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انتہا پسند عورت مسجد کے باہر پہنچ گئی اور مسلمانوں کو لعن طعن کرنے لگی کہ تم لوگ اونچی آواز میں اذان دے کر ماحول میں صوتی آلودگی پھیلا رہے ہو۔ ویڈیو ملاحظہ کریں

واضح رہے کہ یہ ویڈیو 27 جون 2020 کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ جس میں انتہا پسند خاتون کا نام کرشمہ بتایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو تقریبا سات لاکھ دس ہزار افراد اب تک دیکھ چکے ہیں۔