سولہ سالہ پاکستانی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر بھارتی شہری دبئی میں گرفتار

World ورلڈ نیوز
silhouette of a man in window
Photo by Donald Tong on Pexels.com

دبئی القصیص کے علاقے میں 40 سالہ شخص نے سولہ سالہ پاکستانی طالبہ کو اس وقت چھیڑ خانی کی جب وہ وہ لفٹ کے اندر داخل ہوئی بھارتی شہری بھی اس کے ساتھ لفٹ کے اندر داخل ہو گیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا اور اس کو فحش کام کے لئے آمادہ کرنے لگا۔ لفٹ جیسے ہی فلور نمبر دو پر رکی تو میں اسے دھکا کر اپنے اپارٹمنٹ میں آگئی اور ساری بات اپنے والدین کو بتا دی۔

والدین متاثرہ لڑکی کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچے مذکورہ شخص کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد اس شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ مارچ 2020 کو پیش آیا جب لڑکی سکول سے چھٹی کے بعد اپنے اپارٹمنٹ میں آ رہی تھی۔