عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں موجود اعترافی بیان پڑھنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما غصے میں آ گئی

National قومی خبریں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسمبلی میں بیان دیا کہ عزیر بلوچ کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی سرپرستی حاصل تھی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے ‏آج پی پی کی شازیہ صاحبہ نے مراد سعید کو ہیڈ فون مارنے کی کوشش کی جو انہیں نہیں لگا۔اس بدتمیزی پر ان کی سرزنش ہونی چاہئے۔ مراد پر حملہ مت کریں بلکہ مراد کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں۔ کس کو نہیں پتہ آپ لوگوں نے کس طرح معصوم لوگوں کو قتل کروا کر ان کے خون پر بلاول ہاؤس بنوائے۔