PAK NEWS

پاکستانیوں کی آواز

National قومی خبریں

‏سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں وہی مافیہ پھیلا رہا ہے جن کی کرپشن کی وجہ سے ان کی گردن پر خان کا ہاتھ ہے اور ان کو پتہ ہے وہ بچ نہیں سکتے۔ ایسے حالات میں وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔