خیبر پختونخواہ میں بدھا کا سترہ سو سالہ پرانا مجسمہ مذہبی رہنما کے کہنے پر توڑ دیا گیا ۔ویڈیوں دیکھیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی کے قریب مزدور مکان کی کھدائی کر رہے تھے ۔اسی کھدائی کے دوران بدھا کا مجسمہ دریافت ہوا جس کو سترہ سو سال پرانا بتایا جا رہا ہے۔

جیسے ہی مجسمہ دریافت ہوا وہاں پر موجود ٹھیکیدار نے مقامی عالم کو بتایا ۔مذہبی رہنماکے کہنے پروہاں پر موجود مزدوروں نے ہتھوڑے کی مدد سے مجسمے کو توڑ دیا۔ پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو وہ اس کھدائی کے مقام پہنچ گئی جھاں سے بدھا کا مجسمہ دریافت ہوا تھا۔ پولیس نے نواردات ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس واقعہ میں ملوث چار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔