Photo Credit Stock

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب نے بتایا کہ یہ اویسٹین انجکشن ہے جو کہ شعبہ چشم والے ان مریضوں کے انکھوں میں لگایا جاتا ہے جن کی خون کے شریانوں کی وجہ سے ان کے بینائی پر اثر پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ کل گیارہ مریضوں کو یہ انجکشن لگایا گیا تھا جن میں نو مریضوں میں یہ پرابلم ہوا ہیں جو ہمارے پاس داخل ہیں۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس انجکشن کے لگنے کے بعد ان مریضوں کی نظر پہلے سے کم ہونے لگی ہیں جن کے ہم ٹیسٹ کررہے ہیں میڈیکل ڈائریکٹر کے مطابق متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجکشن اویسٹین کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق کا پتا چل سکے گا اور فی الحال اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تا ہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ کب موصول ہوگی۔جیسے ہی انجکشن لگایا گیا، ہماری بینائی چلی گئی تمام متاثرہ مریضوں نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہیں کہ ہمیں بینائی سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔