گلاداری گروپ کا متحدہ عرب امرات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

World ورلڈ نیوز
Photo From https://twitter.com/falamb3/status/1287094501736144897?s=19

معروف کاروباری گروپ گلاداری گروپ نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ایک کروڑ روپے کا امداری چیک مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بحاری کے حوالے کیا۔سید زلفی بحاری جو کہ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی تشریف لائے تھے نے خلیج ٹائمز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سہیل گلاداری سے ملاقات کی ۔اس موقعے پر کونسل جنرل دبئی احمد امجد علی اور نامور ہوسٹ فخر عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں دونوں احباب نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے برادرانہ رشتوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔سید زلفی بحاری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔