ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 57 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا ۔ تفصیل جانئے

National قومی خبریں

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ‏ایف بی آر نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ کے مقر ر کردہ ہدف 243 ارب کے مقابلے میں 57 ارب کے اضافہ کے ساتھ 300 ارب اکھٹے کئے ہیں جو کہ مقر رکردہ ریوینیو ہدف کا 125 فیصد بنتے ہیں۔‏ٹوٹل ہدف سے 57 ارب کے زائد اضافہ میں ان لینڈ ریونیو کی طرف سے 52 ارب روپے اور کسٹمز کی طرف سے 5 ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا ہے باوجود اس کے کہ کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دیا گیا۔‏ٹوٹل ہدف سے 57 ارب کے زائد اضافہ میں ان لینڈ ریونیو کی طرف سے 52 ارب روپے اور کسٹمز کی طرف سے 5 ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا ہے باوجود اس کے کہ کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دیا گیا۔‏سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی مرکزی اور خودکار فاسٹر نظام کے تحت حکومت کے جولائی 2020 میں کئے گئے وعدے کے مطابق 72 گھنٹوں کے اندر جاری کئے جارہے ہیں۔‏ان ریفنڈز کی بدولت برآمدکنندگان اور مختلف صنعتوں سے وابستہ کاروباری افراد کو لیکویڈیٹی جیسے مسائل سے نکلنےمیں بھی مدد ملے گی۔‏ان ریفنڈز کی بدولت برآمدکنندگان اور مختلف صنعتوں سے وابستہ کاروباری افراد کو لیکویڈیٹی جیسے مسائل سے نکلنےمیں بھی مدد ملے گی۔‏گو کہ جولائی میں درآمدات میں 1فیصد سے بھی کم اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن ایف بی آر کے ریوینیو میں یہ اضافہ بہتر انتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوااور کرونا وبا کے باعث معاشی سست روی، لاک ڈاون اور حکومت کی درآمد کمی کی پالیسی کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔‏گو کہ جولائی میں درآمدات میں 1فیصد سے بھی کم اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن ایف بی آر کے ریوینیو میں یہ اضافہ بہتر انتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوااور کرونا وبا کے باعث معاشی سست روی، لاک ڈاون اور حکومت کی درآمد کمی کی پالیسی کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔