ایئر انڈیا کے طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

World ورلڈ نیوز

بھارتی حکام کے مطابق طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20ہوگئ ہے۔مرنے والوں میں دونوں پائلٹ بھی شامل ہیں۔مالمپورہ کے آئی جی اشوک یادیوں نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ایک سو ساٹھ کے قریب زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حادثے کا شکار جہاز جمعے کی شام دبئی سے کالی کاٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا۔ ائیر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر نہ رک سکا اور کھائی میں جا گرا جس سے جہاز کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان میں جہاز کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ‏بھارتی ریاست کیرالہ میں ایئر انڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر نہایت مغموم ہوں۔ رب کریم متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں۔