PAK NEWS

پاکستانیوں کی آواز

World ورلڈ نیوز

یو اے ای کی طرف سے پاکستانیوں کے لئےخوشخبری۔

woman sitting on luggage
Photo by Anna Shvets on Pexels.com

ابوظہبی ایئرپورٹ پر آنے والے متحدہ امارات کے تمام رہائشیوں کے لیے آئی سی اے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

گلف نیوز کی جانب سے شائع کردہ بریکنگ نیوز کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے یو اے ای کے رہائشی اگر ابوظہبی آتے ہیں تو ان کے لئے آئی سی اے کا پر مٹ حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے اس نئے قانون کا اطلاق کل یعنی گیارہ اگست سے ہوگا۔ گلفنیوز کی جانب سے پی آئی اے کے ریجنل منیجر مظہر عباس سے اس خبر کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی ای میل کے ذریعے نوٹیفیکیشن بھیجا گیا ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ابوظہبی ایئرپورٹ پر آنے والے کو اب آئی سی اے کا ٹریول پرمٹ حاصل نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم نہیں کی گئی ہے ۔